خالدتنخواہ دلوانے کے بہانے بلاکرفلیٹ پر لے گیا، مقدمہ درج،کارروائی شروع
طالبہ زیادتی کیس، مزیدحقائق منظرعام پر،ملزموں کیساتھ مرضی سے گئی:پولیس
لاہور ( کرائم رپورٹر)کوٹ لکھپت میں کال سنٹر کے مالک اور اسکے ساتھی نے لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزم خالد نے متاثرہ لڑکی کو تنخواہ دلوانے کے بہانے دفتر بلایا اور دھوکے سے فلیٹ پر لے گیا۔ وہاں پہلے سے اس کا ساتھی بھی موجود تھا، دونوں نے زیادتی کا نشانہ بنایا۔ پولیس نے ملزموں کی گرفتاری کیلئے کارروائی شروع کر دی۔ دوسری جانب جی سی یونیورسٹی میں طالبہ کیساتھ اجتماعی زیادتی کیس کے تفتیش میں مزید حقائق سامنے آ گئے۔پولیس کے مطابق طالبہ مرضی سے ملزموں کیساتھ فلیٹ پر گئی اور زیادتی میں اسکی مرضی شامل تھی۔ وہ میڈیکل نہیں کرانا چاہتی تھی،تفتیشی افسروں کے بارہا اصرار پر اس نے میڈیکل کر ایا۔ ویمن پولیس سٹیشن ریس کورس نے مرکزی ملزم حسیب کو گرفتار کر لیا تھا جبکہ طلحہ اور حمزہ کراچی فرار ہو گئے ۔