کوٹ لکھپت پولیس نے زیادتی کیس کا ملزم پکڑ لیا

ہیومن انٹیلی جنس سے چند گھنٹوں میں گرفتار، متاثرہ کو قانونی مدد فراہم
لاہور(کرائم رپورٹر) کوٹ لکھپت پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون سے زیادتی میں ملوث ملزم کو چند گھنٹوں میں گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے ملزم کو بابا فرید کالونی سے ٹریس کیا گیا۔ خاتون سے زیادتی کی درخواست تھانہ کوٹ لکھپت میں موصول ہوئی تھی، جس پر ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ نے سپیشل ٹیم تشکیل دی۔ مقدمہ نمبر 4679/25 کے مطابق ملزم باہو، جو متاثرہ کا رشتہ دار ہے، اکثر گھر آتا تھا اور خاتون کو اکیلا دیکھ کر زبردستی زیادتی کرنے کے بعد فرار ہو گیا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے مزید کارروائی شروع کر دی۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن کے مطابق متاثرہ کو مکمل قانونی و طبی مدد فراہم کی جا رہی ہے، زیادتی جیسے گھناونے جرائم میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔