کوٹ لکھپت پولیس نے جھوٹی کال کرنے والا گرفتار کرلیا

لاہور(کرائم رپورٹر) کوٹ لکھپت پولیس نے خالد کو گرفتار کیا، جس نے بچے کے نالے میں گرنے کی جھوٹی 15 کال کی تھی۔ تحقیق پر معلوم ہوا 11 سالہ بچہ مبشر گھر ضلع قصور میں موجود تھا۔ مقدمہ درج کر کے انویسٹی گیشن کے حوالے کر دیا گیا۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ نے عوام سے کہا کہ جھوٹی کالز نہ کریں اور ذمہ دار شہری بنیں۔