امریکہ میں عافیہ صدیقی کی رحم کی اپیل مسترد، اسلام آباد ہائیکورٹ میں جواب جمع

امریکہ میں عافیہ صدیقی کی رحم کی اپیل مسترد، اسلام آباد ہائیکورٹ میں جواب جمع

اسلام آباد ہائیکورٹ میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے معاملے پر سماعت ہوئی، جس میں عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ امریکہ میں عافیہ صدیقی کی رحم کی اپیل مسترد کر دی گئی ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں حکومت پاکستان کی طرف سے جواب جمع کراتے ہوئے بتایا گیا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے تمام اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ساتھ ہی یہ بھی بتایا گیا کہ پاکستانی سفیر نے عافیہ صدیقی سے متعلق ملاقاتوں میں شرکت نہیں کی تھی۔ عدالت نے حکومت پاکستان کو اس معاملے میں مزید تفصیل فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ڈاکٹر عافیہ صدیقی 2003 سے امریکہ کی جیل میں قید ہیں، جہاں ان پر دہشت گردی کے الزامات لگائے گئے تھے۔ ان کی رہائی کے لیے مختلف سطح پر قانونی اور سفارتی کوششیں کی جا رہی ہیں۔