پیپلزپارٹی تمام سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی حامی ہے۔:شرجیل میمن

پیپلزپارٹی تمام سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی حامی ہے۔:شرجیل میمن

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی سمجھتی ہے کہ ہر سیاسی جماعت کو مذاکرات کرنے چاہیے تاکہ پاکستان میں بات چیت کے ذریعے مسائل حل کیے جا سکیں۔

 ان کا کہنا تھا کہ اگر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی کو سزا ہوئی تو پورے ملک میں کوئی بھی سڑکوں پر نہیں آیا۔شرجیل میمن نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی کی قیادت ہمیشہ اپنے مخالفین کو چور اور ڈاکو کہتی رہی، جبکہ خود کو ایماندار ظاہر کرتی رہی، لیکن انہیں اپنے جرائم کا حساب دینا ہوگا۔