پاکستان کی خاطر سب متحد ہوں، سیاسی جماعتیں جشن آزادی بھرپور طریقے سے منائیں:شرجیل میمن

پاکستان کی خاطر سب متحد ہوں، سیاسی جماعتیں جشن آزادی بھرپور طریقے سے منائیں:شرجیل میمن

سینئر وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پاکستان کی بقا اور ترقی کے لیے سب کو متحد ہونا ہوگا، جشن آزادی کو قومی جوش و جذبے سے منایا جائے۔

اپنے بیان میں انہوں نے اعلان کیا کہ سندھ بھر میں جشن آزادی کی تقریبات یکم اگست سے شروع ہو جائیں گی، اور عوام سے اپیل کی کہ وہ 14 اگست کو قومی یکجہتی اور جذبے کے ساتھ منائیں۔شرجیل میمن نے کہا کہ پاکستان نے جنگوں میں دشمن کو عبرتناک شکست دی، آج ہمیں سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر وطن عزیز کی خاطر ایک ہونا ہوگا۔انہوں نے تمام سیاسی جماعتوں پر زور دیا کہ وہ جشن آزادی کی تقریبات میں بھرپور حصہ لیں اور قومی پرچم کو سربلند رکھنے میں اپنا کردار ادا کریں۔