لاہور(آئی این پی )نومئی کو کلمہ چوک میں کنٹینر جلانے کے مقدمہ میں پی ٹی آئی رہنمائوں پر 30 جنوری کو فرد عائد کی جائے گی۔لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے ملزمان کیخلاف جیل ٹرائل پر سماعت کی، مقدمہ میں نامزد ملزمان یاسمین راشد، اعجاز چودھری اور محمودالرشید سمیت دیگر نے حاضری مکمل کروائی۔مقدمہ میں نامزد غلام محی الدین دیوان سمیت دیگر برضمانت ملزمان بھی حاضری کیلئے عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔بعدازاں عدالت نے کیس کی سماعت 30 جنوری تک ملتوی کردی، آئندہ سماعت پر مقدمہ میں نامزد 21 ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔