پنجاب میں پیپلزپارٹی کو پلاننگ کے تحت کمزور کیا گیا ہے: گورنر پنجاب

 ڈی جی ایف آئی اے کو ہدایت کی ہے انسانی سمگلنگ کیخلاف سخت کارروائی کی جائے، سردار سلیم حیدر خان 
منڈی بہائو الدین(آئی این پی ) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ پنجاب میں پیپلزپارٹی کو پلاننگ کے تحت کمزور کیا گیا ہے۔منڈی بہائوالدین میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ پھالیہ میں یونی ورسٹی آف گجرات کیمپس کے قیام کیلئے پوری کوشش کروں گا۔گورنر پنجاب نے کشتی حادثے میں مرنے والوں پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی طریقے سے کشتی سے یورپ جانے والے نوجوان کی موت افسوسناک ہے، انسانی سمگلروں کے خلاف سخت کارروائی کرکے انہیں نشان عبرت بنایا جائے، اس حوالے سے ڈی جی ایف آئی اے کو ہدایت کی ہے انسانی سمگلنگ کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔سردار سلیم حیدر نے مزید کہا کہ انسانی سمگلروں کو گرفتار کر کے اس کام کو روکا جائے اور اس سلسلے میں وزیراعظم سے بھی بات کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں پیپلزپارٹی کو پلاننگ کے تحت کمزور کیا گیا ہے۔