پیپلزپارٹی شوق سے نہیں مجبوری میں حکومت کے ساتھ ہے:گورنر پنجاب

    وہاڑی(یواین پی) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدرنے کہا ہے  پیپلز پارٹی شوق سے نہیں مجبوری میں حکومت کے ساتھ ہے۔ ضلع وہاڑی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا  آپریشن بنیان المرصوص میں جس طرح پاکستان نے فتح حاصل کی، پاکستانی پاسپورٹ کی اہمیت بڑھ گئی، حالیہ پاک بھارت جنگ اللہ تعالی کی طرف سے انعام تھی بھارت کو شکست دینے میں پاک فوج تمام سیاسی پارٹیاں اور عوام ایک پیج پر تھے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کو عبرتناک شکست دینے پر مودی مسلسل تذلیل کا شکارہے جب کہ امریکی صدر 27 بار پاکستان کی تعریف کرچکا،9 مئی پر کوئی دو رائے نہیں یہ ملک دشمنی تھی،پاکستان کے اداروں اور تنصیبات پر حملہ کرنے والا سیاسی کارکن ہو یا لیڈر سزا ملنی چاہیے۔گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے واقعات میں بلاشبہ پی ٹی آئی کی قیادت کے کچھ لوگ ملوث تھے، پیپلز پارٹی کی سی ای سی نے ابھی کوئی وزراتیں لینے کا فیصلہ نہیں کیا