جب پارٹی قیادت ایسی حرکات کرتی ہے تو کارکنوں کو بھی ایسا کرنے کی ترغیب ملتی ہے،گفتگو
اسلام آباد(آئی این پی ) پی ٹی آئی کی جانب سے شخصیت پر حملے قابل افسوس ہیں، مریم نواز کو نشانہ بنانا پی ٹی آئی کا وتیرہ بن چکا ہے،پی ٹی آئی قیادت بلاول بھٹو زرداری کو بھی نشانہ بناتی رہی ہے، جو قابل مذمت ہے، جب پارٹی قیادت ایسی حرکات کرتی ہے تو کارکنوں کو بھی ایسا کرنے کی ترغیب ملتی ہے، سیاسی معاملات میں برے القابات اور ذاتی حوالے دینا افسوسناک عمل ہے اور اس سے سیاسی ماحول میں کشیدگی بڑھتی ہے۔ایک انٹرویو میں شہلارضا نے (ن) لیگی اور پی ٹی آئی رہنما کے درمیان ایک ٹاک شو میں ہونے والی لڑائی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ونوں سیاسی رہنمائوں کو ذاتیات پر اترنے سے گریز کرنا چاہیے تھا۔شہلا رضا نے قومی اسمبلی میں پیش کیے گئے پیکا ترمیمی ایکٹ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدامات سوشل میڈیا پر جھوٹے اور توہین آمیز رجحانات کے خاتمے کے لیے ضروری ہیں۔