پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی شہلا رضا نے کہا ہیکہ یہ عجیب ہے ایک واقعے کو بنیاد بناکرآپ صوبوں تک 18ویں ترمیم اوربنیادی تعلیم تک چلے گئے۔سانحہ گل پلازہ پر قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے شہلا رضا نے کہا نیوزی لینڈ میں اُگ لگی تو 40 افراد جاں حق ہو گئے تھے، لاہور میں حفیظ سینٹرمیں تین مرتبہ آگ لگی لیکن اس پر کوئی سیاست نہ کی گئی، یہ آگ ہے، ہوجاتا ہے۔