فیلڈ مارشل عاصم منیر قابل احترام شخصیت ہیں:ڈونلڈ ٹرمپ

 فیلڈ مارشل عاصم منیر اور  شہباز شریف نے کہا  میں نے جنگ رکوا کر 10 ملین لوگوں کی جانیں بچائیں
100 گنا زیادہ طاقتور ٹرمپ کلاس بحری جہاز اور15 آبدوزیں بنائی جارہی ہیں:امریکی صدر
 واشنگٹن (آئی این پی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر  اور  وزیراعظم شہباز شریف کی تعریف کرتے ہوئے  پاک بھارت جنگ رکوانے اوراس جنگ میں طیارے تباہ ہونے کا  ذکر کیا ہے ۔فلوریڈا میں وزیر جنگ اور وزیر بحری امور کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے  کہا کہ وہ دنیا میں اب تک 8 جنگیں روک چکے ہیں جن میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ممکنہ ایٹمی جنگ بھی شامل ہے۔ اس جنگ میں 8 طیارے گرائے گئے تھے۔ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان کے فیلڈ مارشل قابل احترام شخصیت ہیں، فیلڈ مارشل عاصم منیر اور  پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ میں نے جنگ رکوا کر 10 ملین لوگوں کی جانیں بچائیں۔امریکی صدر  نے پریس کانفرنس کے دوران 100 گنا زیادہ طاقتور ٹرمپ کلاس بحری جہاز  بنانے کا بھی اعلان کردیا۔صدر ٹرمپ  نے کہا کہ 15 آبدوزیں بنائی جارہی ہیں،  آبدوز سازی میں امریکا کسی بھی ملک سے 15 برس آگے ہے، چین، روس کوئی بھی آبدوزوں میں ہمارا مقابلہ نہیں کرسکتا ، یہ  آبدوزیں دنیا بھر میں امریکا کے دشمنوں کو خوفزدہ کردیں گے