اسلام آباد(آئی این پی )پی پی رہنما اور ممبر قومی اسمبلی شہلا رضا نے کہا ہے کے ماضی میں تحریک انصاف نے مذاکرات کو مسترد کیا،چلو دیر آید درست آید والی بات ہے۔ پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے 5 رکنی مذاکراتی کمیٹی تشکیل دی اب حکومت کو بھی اس پر دیکھنا چاہیے اسپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمانی کمیٹی کا آپشن دیا ہے اس کمیٹی میں بھی بیٹھ سکتے ہیں پہلے جتنی بار پی ٹی آئی سے بات چیت ہوئی انہوں نے سبوتاژ کیا ہے۔