اسلام آباد (آئی این پی )پاک بحریہ نے گیارہویں بار ٹاسک فورس 151 کی قیادت سنبھال لی۔پاک بحریہ نے ترکیہ سے سی ٹی ایف 151کا چارج لے لیا، ترک ریئر ایڈمرل رستو سیزر نے سی ٹی ایف 151 کی کمان پاک بحریہ کے کموڈور سہیل عزمی کے حوالے کی۔سی ٹی ایف 151 کی کمان کی تبدیلی کی تقریب بحرین میں ہوئی جس میں کمانڈر کمبائنڈ میری ٹائم فورسز وائس ایڈمرل جارج ویکوف نے بھی شرکت کی۔