پاک بحریہ نے کمبائنڈ ٹاسک فورس کی کمان برازیلین نیوی کو سونپ دی

اسلام آباد( آن لائن ) پاک بحریہ نے  کمبائنڈ ٹاسک فورس151 کی کمان، بحرین میں کمان کی تبدیلی کی پروقار تقریب کے دوران برازیلین نیوی کے حوالے کی ‘پاک بحریہ کے کموڈور سہیل احمد عزمی نے کمبائنڈ میری ٹائم فورسز کے کمانڈر وائس ایڈمرل جارج وکوف  کی موجودگی میں کمان باضابطہ طور پر برازیلین نیوی کے ریئر ایڈمرل مارسیلو لانسلوٹی کے حوالے کی۔  جنوری 2025 میں کمان سنبھالنے کے بعد سے، پاک بحریہ نے کمبائنڈ ٹاسک فورس(CTF-151 )مشن کی قیادت کی اور علاقائی اور بین الاقوامی بحری افواج خصوصاً یورپین یونین نیول فورسز کے آپریشن اٹلانٹا  کے ساتھ قریبی شراکت داری قائم کی۔ کموڈور سہیل احمد عزمی نے کہا پاک بحریہ کمبائنڈ میری ٹائم فورسز میں اپنی فعال شرکت پر فخر محسوس کرتی ہے اور اس کی کاوشیں علاقائی میری ٹائم سیکیورٹی کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کے پختہ عزم کی عکاسی کرتی ہیں۔