پاک بحریہ نے 14ویں بار کمانڈ آف کمبائنڈ ٹاسک فورس 150 کی کمان سنبھال لی

 نیوی غیر قانونی سمندری سرگرمیوں کیخلاف موثر اقدامات جاری رکھے گی، اہم بحری تجارتی راستوں کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائیگا:کموڈور محمد یاسر طاہر
راولپنڈی(آئی این پی )پاک بحریہ نے کمبائنڈ ٹاسک فورس 150 (CTF 150) کی کمان 14ویں مرتبہ سنبھال لی ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق تقریب کے دوران پاکستان نیوی کے کموڈور محمد یاسر طاہر نے کمان رائل سعودی نیول فورسز کے کموڈور فہد ایس الجواید سے سنبھالی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کموڈور محمد یاسر طاہر نے کہا کہ ان کی ٹیم اس اہم اور باوقار ذمہ داری کو نبھانے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے، انہوں نے خطے میں سمندری سلامتی اور استحکام کے فروغ کیلئے  بھرپور کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان نیوی غیر قانونی سمندری سرگرمیوں کے خلاف موثر اقدامات جاری رکھے گی اور اہم بحری تجارتی راستوں کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا