وزیر اعظم کی نجی مصروفیت: وفاقی کابینہ کا اجلاس ملتوی کردیا گیا

 اسلام آباد(آئی این پی )وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا جمعرات کو ہونے والا اجلاس ملتوی کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کیا تھا۔تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ کا اجلاس ملتوی کر دیا گیا، اجلاس وزیراعظم شہباز شریف کی نجی مصروفیت کے باعث ملتوی کیا گیا ہے۔