پیپلز پارٹی کے 27ویں آئینی ترمیم پر تحفظات، وفاقی کابینہ کا اجلاس ملتوی کر دیا گیا

اسلام آباد (آن لائن) پیپلز پارٹی کی جانب سے 27ویں آئینی ترمیم پر تحفظات کے بعد وفاقی کابینہ کا جمعہ کو ہونے والا اجلاس ملتوی کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق تمام کابینہ اراکین کو اجلاس کی التوا کے بارے میں اطلاع دے دی گئی ہے۔اس اجلاس میں 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری متوقع تھی، جس پر پیپلز پارٹی نے اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ ان تحفظات کی وجہ سے حکومت کو اس اہم آئینی ترمیم کی منظوری میں مزید تاخیر کا سامنا ہو سکتا ہے۔