علیمہ خان کے خلاف 15ویں مرتبہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری، عدم حاضری پر عدالت کا سخت برہمی کا اظہار

علیمہ خان کے خلاف 15ویں مرتبہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری، عدم حاضری پر عدالت کا سخت برہمی کا اظہار

انسداد دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر کے احتجاج کیس میں علیمہ خان کے خلاف 15ویں مرتبہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔

عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کیس کی سماعت کی، جس دوران علیمہ خان کی عدم حاضری پر سخت برہمی کا اظہار کیا گیا۔عدالت نے علیمہ خان کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے حکم دیا کہ انہیں کل بدھ 25 فروری کو گرفتار کر کے پیش کیا جائے۔اس کے علاوہ، علیمہ خان کے دونوں گارنٹرز کے بھی 5ویں بار ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیے گئے ہیں۔مقدمے کی سماعت کل بدھ 25 فروری تک ملتوی کر دی گئی ہے۔