اقوام متحدہ کی جعلی پناہ گزینی درخواست پر کمبوڈیا جانے والے 2 مسافر جناح ایئرپورٹ پر آف لوڈ

اقوام متحدہ کی جعلی پناہ گزینی درخواست پر کمبوڈیا جانے والے 2 مسافر جناح ایئرپورٹ پر آف لوڈ

وفاقی تحقیقاتی ادارہ امیگریشن (ایف آئی اے) نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے دو مسافروں کو مشکوک دستاویزات کے ساتھ پاکستان سے کمبوڈیا جانے کی کوشش کے دوران آف لوڈ کر دیا۔

ایف آئی اے کے حکام کے مطابق، مسافر سنل گل کے موبائل فون کی جانچ کے دوران متعدد دستاویزات برآمد ہوئیں جن میں اقوام متحدہ سے پناہ گزینی کی درخواستیں شامل تھیں۔ ان دستاویزات میں کاپاکس وکٹر آئی ایم سیموئل کے نام سے بھی کاغذات پائے گئے، جن کا مقصد بیرون ملک پناہ حاصل کرنا بتایا گیا ہے۔ابتدائی تفتیش میں سنل گل نے موقف اختیار کیا کہ وکٹر سیموئل پناہ گزینی کے معاملات میں اس کی مدد کر رہا تھا، جبکہ وکٹر سیموئل نے ان دستاویزات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ امریکہ میں پناہ کے لیے استعمال کی گئی تھیں۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ مشکوک غلط بیانی اور غیر قانونی ہجرت کی ممکنہ معاونت کا انکشاف کرتا ہے۔ دونوں مسافروں کو آف لوڈ کر کے مزید تفتیش اور قانونی کارروائی کے لیے اینٹی ہومن ٹریفکنگ سرکل کراچی کے حوالے کر دیا گیا ہے، جہاں تفتیش جاری ہے۔