لاہور ایئرپورٹ پر امیگریشن حکام نے جعلی، مشتبہ اور نامکمل سفری دستاویزات کی بنیاد پر دو ماہ میں 3171 مسافروں کو آف لوڈ کر دیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق، لاہور ایئرپورٹ پر جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش کرنے والے 10 مسافروں کو گرفتار کر لیا گیا۔مزید برآں، ایف آئی اے نے دو ماہ کے دوران گداگری میں ملوث 35 مسافروں کو حراست میں لیا، جبکہ پولیس کو مطلوب 12 افراد کی بیرون ملک فرار کی کوشش بھی ناکام بنا دی گئی۔ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور زون، سرفراز خان ورک کا کہنا ہے کہ مسافروں کے سفری ریکارڈ کا مکمل جائزہ لیا جا رہا ہے اور انسانی اسمگلنگ کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی پر عمل درآمد جاری ہے۔