فیصل آباد: ایف آئی اے نے دبئی جانے والی پرواز کے 13 مسافر آف لوڈ کر دیے

فیصل آباد: ایف آئی اے نے دبئی جانے والی پرواز کے 13 مسافر آف لوڈ کر دیے

فیصل آباد ایئرپورٹ پر ایف آئی اے نے کارروائی کر کے دبئی جانے والی نجی پرواز کے 13 مسافر آف لوڈ کر دیے۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق آف لوڈ کیے گئے مسافروں میں 10 مرد اور 3 خواتین شامل ہیں، جو بظاہر دبئی کے ذریعے جدہ جا رہے تھے۔امیگریشن انٹرویو کے دوران مسافروں کو مشکوک قرار دیا گیا اور ان کے موبائل فونز سے مشکوک چیٹس اور نمبرز برآمد ہوئے۔