فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے ادارے UNRWA کا اسرائیل میں استثنیٰ ختم

فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے ادارے UNRWA کا اسرائیل میں استثنیٰ ختم

اسرائیل نے اقوام متحدہ کے ادارہ برائے فلسطینی پناہ گزین (UNRWA) کے لیے سفارتی استثنیٰ ختم کر دیا ہے، جس کے بعد ادارے کے خلاف اسرائیلی عدالتوں میں قانونی کارروائی ممکن ہو سکے گی اور مقبوضہ بیت المقدس میں ادارے کے دو دفاتر ضبط کیے جا سکتے ہیں۔

نئے قانون کے تحت اسرائیلی کمپنیوں کو UNRWA کو پانی، بجلی اور مالی خدمات فراہم کرنے سے بھی روک دیا جائے گا۔اس اقدام پر UNRWA نے تنقید کی اور کہا کہ اسرائیل ایجنسی کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہا ہے، حالانکہ یہ ادارہ مشرقی وسطیٰ میں لاکھوں فلسطینیوں کو تعلیم اور صحت کی سہولیات فراہم کرتا ہے۔واضح رہے کہ اسرائیل نے گزشتہ سال بھی UNRWA پر پابندی عائد کی تھی۔