لاہور ایئرپورٹ پر مسافروں کی سخت اسکریننگ کے دوران فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) امیگریشن نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے جعلی سفری دستاویزات پر سفر کرنے والے ایک مسافر کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار مسافر کی شناخت عدنان کے نام سے ہوئی ہے، جو فلائٹ نمبر UL-154 کے ذریعے ملائیشیا روانہ ہونے والا تھا۔ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزم نے 5 ہزار ملائیشین رنگٹ کے عوض ایک ایجنٹ سے اپنے پاسپورٹ پر جعلی اسٹیمپس لگوائیں تاکہ بیرون ملک سفر ممکن بنایا جا سکے۔ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم کو مزید تفتیش کے لیے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل لاہور منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں اس سے نیٹ ورک اور سہولت کاروں کے بارے میں تحقیقات جاری ہیں۔