وزیراعلیٰ کے عوامی ریلیف ویژن کی عملی تنفیذ کے لیے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مختلف کارروائیاں جاری ہیں۔
ڈپٹی کمشنر لاہور کی ہدایت پر تحصیل راوی میں پرائس کنٹرول اقدامات کو یقینی بنانے کے لیے ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔اسسٹنٹ کمشنر راوی حمیرا شاہ اور مارکیٹ کمیٹی کے اہلکاروں نے پھل و سبزی منڈی کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے تحصیل راوی، جی ٹی روڈ، اور منڈی میں قیمتوں کی نگرانی کی۔ اس کے علاوہ، نیلامی کے عمل کو شفاف بنانے اور نگرانی کے لیے سرویلنس کا عمل بھی جاری رکھا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) علی اعجاز نے سہولت بازاروں میں اشیائے ضروریہ کی دستیابی اور معیار کا جائزہ لیا، جہاں 1100 کلوگرام چینی اور 1100 تھیلے آٹے کی دستیابی پائی گئی۔
انہوں نے ہدایت کی کہ اشیائے خورونوش کی مقررہ نرخوں پر دستیابی ہر صورت میں یقینی بنائی جائے اور منڈیوں میں نیلامی کے عمل کی شفافیت برقرار رکھی جائے۔ شہریوں سے قیمتوں اور معیار کے بارے میں رائے لینے کی بھی ہدایت دی گئی ہے۔ڈپٹی کمشنر لاہور کا کہنا ہے کہ گرانفروشی کے ذریعے عوامی استحصال کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی جاری رہے گی۔