تھیم پارک میں نکاسی آب آپریشن تیز، وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ متحرک

تھیم پارک میں نکاسی آب آپریشن تیز، وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ متحرک

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے شہریوں کو فوری ریلیف دینے کے لیے نکاسی آب کے آپریشن کو مزید تیز کر دیا ہے۔

 ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا کی زیر نگرانی تھیم پارک میں نکاسی آب کا کام ہنگامی بنیادوں پر جاری ہے۔ڈی سی سید موسیٰ رضا نے رات گئے تھیم پارک کا دورہ کیا اور موقع پر نکاسی آب کے اقدامات کا جائزہ لیا۔ اس دوران واسا کی ٹیمیں اور ضلعی انتظامیہ 24 گھنٹے مسلسل کام میں مصروف ہیں جبکہ پاک فوج کے افسران اور ایم ڈی واسا بھی آپریشن میں براہ راست شریک ہیں۔

حکام کے مطابق نکاسی آب کے لیے بھاری مشینری تعینات کی گئی ہے، جن میں 20 ڈی واٹرنگ سیٹ اور دیگر ہیوی مشینری شامل ہیں۔ توقع ہے کہ جلد ہی تھیم پارک سے مکمل طور پر پانی کا اخراج کر لیا جائے گا۔ڈی سی سید موسیٰ رضا نے واضح کیا کہ فیلڈ میں کام کرنے والے عملے کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کی مشکلات کا مکمل احساس ہے اور جلد معمولات زندگی بحال کر دیے جائیں گے۔