لاہور میں ضلعی انتظامیہ نے بسنت کے دوران پتنگ بازی کے لیے رجسٹریشن فیس طے کر دی ہے۔
ڈور اور پتنگ مینوفیکچررز کے لیے رجسٹریشن فیس ایک ہزار روپے مقرر کی گئی ہے، جبکہ کائٹ فلائنگ ایسوسی ایشن کے لیے فیس 5 ہزار روپے رکھی گئی ہے۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق، پتنگ ساز اور ڈور مینوفیکچررز رجسٹریشن کے لیے فارم اے بھریں گے، جبکہ کائٹ فلائنگ ایسوسی ایشن کے لیے فارم سی ضروری ہوگا۔واضح رہے کہ پنجاب حکومت نے بسنت 6 سے 8 فروری تک منانے کی مشروط اجازت دی ہے، اور اس دوران حفاظتی اقدامات کے ساتھ پتنگ بازی کی اجازت ہوگی۔