ڈی پی اوکا سرپرائز وزٹ،ایس ایچ او تھانہ غازی آباد معطل

 غازی آباد،ساہیوال، چیچہ وطنی(خصوصی رپورٹ )ڈی پی او ساہیوال محمد عثمان ٹیپو کا تھانہ غازی آبادکا سرپرائز وزٹ،ایس ایچ او تھانہ غازی آباد کو معطل کردیا۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویڑن کے تحت عوام کے ساتھ غیر اخلاقی رویہ اور ناروا سلوک اپنانے پر ڈی پی او ساہیوال محمد عثمان ٹیپو نے ایکشن لیتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ غازی آباد سب انسپکٹر خلیل احمد کو معطل ، جبکہ سب انسپکٹر محمد کاشف کو نیا ایس ایچ او تعینات کر دیا۔ڈی پی او ساہیوال محمد عثمان ٹیپو کاکہنا تھا کہ عوام کے ساتھ غیر اخلاقی یا ناروا سلوک کسی صورت برداشت نہیں ہوگا۔