ایس پی کینٹ کا تھانہ غازی آباد کا دورہ، سکیورٹی انتظامات کا جائزہ

 لاہور (کرائم رپورٹر) ایس پی کینٹ اختر نواز نے تھانہ غازی آباد کا سرپرائز وزٹ کیا جہاں انہوں نے ایس آئی پی ایس کی ایس او پیز، سیکیورٹی انتظامات اور تھانے کی مجموعی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا۔ دورے کے دوران انہوں نے تھانے میں موجود شہریوں کے مسائل سنے اور ان کے فوری حل کے احکامات جاری کیے جبکہ فرنٹ ڈیسک پر موصول درخواستوں کو چیک کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ تمام درخواستوں پر قانون کے مطابق فوری کارروائی عمل میں لائی جائے۔ ایس پی کینٹ نے تھانے کا ریکارڈ، مالخانہ، صفائی اور حوالات کا بھی معائنہ کیا اور اہلکاروں کو ہر وقت الرٹ رہنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ ایس آئی پی ایس کی سہولیات تک عوام کی آسان رسائی یقینی بنائی جائے اور جدید پولیسنگ کے ذریعے عوام کی خدمت کو مزید بہتر بنایا جائے۔ اختر نواز نے واضح کیا کہ زیر حراست ملزمان پر تشدد اور غیر قانونی حراست کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔