47لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 51.64کلوگرام منشیات برآمد

9کارروائیوں کے دوران 2غیرملکی اور 2خواتین سمیت 10ملزمان گرفتار
لاہور(کرائم رپورٹر)اے این ایف نے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 9کارروائیاں کے دوران 2غیرملکی اور 2خواتین سمیت 10ملزمان کوگرفتارکرکے 47لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 51.64کلوگرام منشیات برآمد کرلیں ترجمان اے این ایف کے مطابق جی11 اسلام آباد کے قریب یوگنڈا نڑاد خاتون سے 300 گرام آئس اور 3 گرام کوکین برآمد کی گئی ایکسپریس وے فیض آباد کے قریب نائجیرین باشندے سے 150 گرام آئس اور 2گرام کوکین برآمد کی گئی چکلالہ گیریڑن راولپنڈی میں کوریئر آفس میں برطانیہ سے آنیوالے پارسل سے 12 گرام ویڈ برآمد کر لیا گیا بالیلی کوئٹہ میں ٹریکٹر ٹرالی سے 30 کلوگرام چرس برآمد کرکیملزم کوگرفتارکرلیا گیاموٹر وے ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب گاڑی سے 7.2 کلوگرام چرس برآمدکرکے ملزم کوگرفتارکرلیا گیا بالیلی کوئٹہ میں ایک اور کاروائی میں گاڑی سے 6 کلوگرام چرس برآمدکرکے ملزم کو گرفتارکرلیا گیا سنگجانی ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب2 ملزمان سے 4.8 کلوگرام افیون برآمد کی گئی آرسی ڈی روڈ حب میں فیکٹری کے قریب مسافر کے قبضے سے 2 کلوگرام آئس برآمدکرکے ملزم کوگرفتارکرلیا گیا بند روڈ لاہور میں بس ٹرمینل کے قریب موٹر سائیکل سوار مرد اور خاتون سے 1.075 کلوگرام چرس اور 100 گرام آئس برآمد کی گئی کارروائیوں کا انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔