3کروڑ 84 لاکھ سے زائد مالیت کی منشیات برآمد

نیوزی لینڈ بھیجے پارسل سے لیڈیز کپڑوں میں چھپائی 6.8 کلو آئس برآمد
لاہور(کرائم رپورٹر)اے این ایف نے تعلیمی اداروں کے گردونواح اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف 10 کارروائیوں میں 8 ملزمان کو گرفتار کرکے 3کروڑ 84 لاکھ سے زائد مالیت کی 174.616 کلوگرام منشیات برآمد کر لیں ترجمان اے این ایف کے مطابق راولپنڈی میں سروس روڈ پر یونیورسٹی کے قریب دو ملزمان سے 1 کلو چرس برآمد کی گئی گرفتار ملزم کا تعلیمی اداروں کے طلباء￿  کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیاراولپنڈی میں واقع کوریئر آفس میں برطانیہ سے بھیجے گئے دو پارسلز سے 116 گرام ویڈ برآمد کی گئی کوئٹہ میں کوریئر آفس کے ذریعے نیوزی لینڈ بھیجے جانے والے پارسل سے لیڈیز کپڑوں میں چھپائی گئی 6.8 کلو آئس برآمد کی گئی بلوچستان میں پسنی کے غیر آباد علاقے سے 90 کلو چرس 50 کلو آئس برآمد کی گئی سہراب گوٹھ کراچی میں ہوٹل کے قریب ملزم سے 9.6 کلو گرام چرس برآمد کی گئی ایم ون موٹر وے اسلام آباد کے قریب ملزم سے 5 کلو آئس، 1.2 کلو چرس اور 500 گرام ہیروئن برآمد کی گئی چناب ٹول پلازہ جی ٹی روڈ گجرات کے قریب گاڑی سے 4.8 کلو افیون برآمد کرکے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیاحیدر آباد جامشورو میں پیٹرول پمپ کے قریب ملزم کے قبضے سے 2 کلو چرس 1.5 کلو آئس برآمد کی گئی ترکی ٹول پلازہ جہلم کے قریب ملزم سے 1.1 کلو ہیروئن اور 1 کلو آئس برآمد کی گئی گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔