ساہیوال (خصوصی رپورٹ)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساہیوال محمد عثمان ٹیپو کے احکامات کی روشنی میں ساہیوال پولیس کی جانب سے ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مو?ثر کارروائیاں جاری ہیں، ایس ایچ او تھانہ کمیر شکیل احمد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے 11 مختلف مقدمات میں ملوث دو چور گینگز کیمتعدد ارکان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزموں کے قبضہ سے 10 لاکھ 80 ہزار روپے سے زائد مالیت کی 11 چوری شدہ موٹر سائیکلیں برآمد کر لی گئیں، جو قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد اصل مالکان کے حوالے کر دی گئی ہیں