ڈولفن سکواڈ ان ایکشن، خطرناک گینگز کے متعدد ملزم گرفتار

ا ی پولیس ایپ کی مدد سے ریکارڈ یافتہ ملزموں کی شناخت، مختلف تھانوں کے حوالے
 لاہور(کرائم رپورٹر) ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کی ہدایات پر ڈولفن سکواڈ نے شہر بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں تیز کرتے ہوئے مختلف علاقوں سے متعدد خطرناک اور ریکارڈ یافتہ ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان ڈولفن کے مطابق دوران چیکنگ ای پولیس ایپ کی مدد سے ملزمان کی شناخت کی گئی جن کے خلاف چوری، ڈکیتی اور دیگر سنگین جرائم کے درجنوں مقدمات درج ہیں۔ گرفتار افراد سابقہ ریکارڈ یافتہ اور مختلف کریمنل گینگز کے سرغنہ بتائے جاتے ہیں۔ گرفتار ملزمان میں عتیق، خرم، نثار، مستجاب اور سجاد شامل ہیں جنہیں مزید قانونی کارروائی کے لیے تھانہ شفیق آباد، نارتھ کینٹ، قلعہ گجر سنگھ، مغلپورہ اور فیصل ٹائون پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ ایس پی ڈولفن بلال احمد کے مطابق ڈولفن سکواڈ اشتہاریوں اور عادی مجرمان کے خلاف متحرک ہے اور کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔