لاہور (کرائم رپورٹر) پنجاب پولیس نے لاہور سمیت صوبہ بھر میں منظم جرائم پیشہ گروہوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں کرتے ہوئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 خطرناک گینگز کے 9 کارندوں کو گرفتار کر لیا۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق گرفتار ملزموں کے قبضے سے کلاشنکوف، پسٹلز، رائفلز، ریوالورز اور بندوقیں سمیت مجموعی طور پر 93 ہتھیار اور سینکڑوں گولیاں برآمد کی گئیں۔ اس کے علاوہ 2 گاڑیاں، 6 موٹر سائیکلیں، 12 موبائل فونز، 4 مویشی اور 10 لاکھ روپے نقدی بھی تحویل میں لی گئی۔