اوکاڑہ :اکتوبر میں10 گینگز کا خاتمہ، 28 ارکان گرفتار

2 کروڑ ساڑھے 7 لاکھ کا مال مسروقہ، منشیات کی بڑی مقدار بر آمد
 بھاری تعداد میں اسلحہ ، 363اشتہاری پکڑے گئے، ترجمان پولیس
اوکاڑہ (خصوصی رپورٹ)ترجمان پولیس اوکاڑہ پولیس نے ماہ اکتوبر2025 میں جرائم کی شرح کے اعدادوشمار جاری کردئیے۔ترجمان پولیس اوکاڑہ کے مطابق اکتوبر میں اوکاڑہ پولیس نے وارداتوں میں ملوث 10 گینگز کا خاتمہ، گینگز کے 28 ارکان گرفتار، 2 کروڑ 7 لاکھ 51 ہزار روپے مالیت کا مال مسروقہ بر آمد، ملزموں سے 58 پسٹل، 5 رائفل، 2 ریوالور، 1 کلاشنکوف اور 168 گولیاں بر آمد،منشیات بر آمدگی پر 123 ملزموں کو گرفتار کرکے ان سے 87 کلو چرس اور آئس 2270 گرام ، 1556 لیٹر شراب، 370 لیٹر لہن اور 02 چالو بھٹیاں بر آمد کی گئیں،اشتہاری و عادی مجرموں کے خلاف بھی موثر کارروائیاں کرتے ہوئے363 اشتہاری ملزموں کو گرفتار کیا گیا،سنگین جرائم میں ملوث اے کیٹیگری کے 93 جبکہ بی کیٹیگری کے 270 اشتہاری مجرم گرفتار،12 عدالتی مفرور جبکہ 37 ٹارگٹڈ آفینڈرز گرفتارکئے گئے۔ شہر میں ایس او ایس ناکے، سرچ و کومبنگ آپریشنز اور کرائم پاکٹس پر موثر گشت کو یقینی بنایا گیا،جرائم کے خاتمے کیلئے انٹیلی جنس آپریشنز اور کریک ڈا ئون میں مزید تیزی لائی جائے گی۔