کریک ڈائون ،9 گینگز گرفتار، سوا 2کروڑ روپے برآمد

پاکپتن(خصوصی رپورٹ)ڈی پی او پاکپتن جاوید چدھڑ کی سربراہی میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈائون ،9 ڈکیت گینگز کے 45 ملزموں کو گرفتار کرکے2 کروڑ 25 لاکھ روپے، بھاری مقدار میں اسلحہ، ٹریکٹر ٹرالے، متعدد موٹرسائیکلیں بھی برآمد کرلی گئیں۔ پولیس نے مسروقہ مال اصل مالکان کے حوالے کردیا۔ ڈی پی او نے بہترین کارکردگی دکھانے والے پولیس افسروں میں کیش انعامات اور سرٹیفکیٹ تقسیم کئے۔