غربت اور بیمار ی سے تنگ معمر شخص ٹرین تلے آکر کٹ مرا

ساہیوال (خصوصی رپورٹ) غربت اور بیمار ی سے تنگ معمر شخص ٹرین تلے آکر کٹ مرا، نواحی گائوں 89/6-Rکے رہائشی 61سالہ وسیم احمد نے ساہیوال ریلوے سٹیشن کے قریب علامہ اقبال ایکسپریس کے سامنے کود کرزندگی کاخاتمہ کیا، ریسکیو112 نے لاش ٹیچنگ ہسپتال منتقل کی جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی گئی۔ وسیم احمد نے مرنے سے قبل ایک تحریر بھی لکھی جس میں گھریلو حالات اور بیماری سے تنگ آکر اور اپنی مرضی سے خودکشی کا ذکر کیاگیاہے۔