بیوی سے جھگڑ کر شوہر کی ٹرین تلے آکر خودکشی

 60سالہ صدیق بہاول نگر کا رہائشی ،نامعلوم شخص کی بوسیدہ لاش برآمد 
 حسین چوک کے قریب 35 سالہ شخص کی لاش ملی ، شناخت نہ ہو سکی 
لاہور(کرائم رپورٹر)غالب مارکیٹ باٹا پور اور کاہنہ مختلف واقعات میں تین افراد جاں بحق ہوگئے ترجمان ایدھی کے مطابق غالب مارکیٹ حسین چوک کے قریب 35 سالہ شخص کی لاش برآمد برآمد ہوئی باٹا پورچوکی واہگہ ڈایال گاؤں سے 65 سالہ نامعلوم شخص کی بوسیدہ لاش برآمد ہوئی جاں بحق ہونے والے دونوں افراد کی شناخت نہ ہو سکی جبکہ کاہنہ ہلوکی اسٹیشن کے قریب 60 سالہ شخص ٹرین تلیآ کر جاں بحق ہوگیا متوفی کی شناخت 60 سالہ صدیق کے نام سے ہوئی بہاول نگر کا رہائشی تھامتوفی صدیق اپنی بیوی سے جھگڑے پر دل برداشتہ ہوکرٹرین کے آگے کود گیا، پولیس اور تحقیقاتی اداروں نے شواہد اکٹھے کر کے مختلف پہلوؤں پر کارروائی کا آغاز کر دیا, پولیس کی ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ایدھی ایمبولینسز کے ذریعے مردہ خانہ منتقل کر دیں