خاتون سے زیادتی کے دوملزم پکڑے گئے

لاہور(کرائم رپورٹر)راشن اور گھریلو کام دلوانے کے بہانیخاتون سے زیادتی کا واقعہ ،پولیس نے 12 گھنٹوں میں زیادتی کرنیوالے 2 ملزموں کو گرفتار کرلیا ۔ڈیفنس روڈ پر نجی سوسائٹی میں رہائش پذیر خاتون کو جاننے والے نے راشن اور گھریلو کام دلوانے کے بہانے ویلنشیا ٹائون گیٹ 9 پر بلایا اور موٹر سائیکل پرٹائون میں زیر تعمیر گھر لے گیا جہاں اس نیاپنے ساتھی سے ملکر خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا ۔ خاتون کے شور کرنے پر ملزم موقع سے فرار ہوگئے۔اطلاع پر کاہنہ پولیس نے جدید ٹیکنالوجی سے ملزم ساجد اور لیاقت کو ویلنشیا ٹاون سے ٹریس کر کے گرفتار کر کے مزید تفتیش کیلئے جینڈر سیل کے حوالے کر دیا۔ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران مقدمہ کارروائی کی خود نگرانی کر رہے تھے۔