لاہور(کرائم رپورٹر)پولیس نے سگی بہنوں سے زیادتی کے الزامات پر دوملزموں کوگرفتارکرلیا۔ سبزہ زار پولیس نے سگی بہن سے مبینہ زیادتی کے الزام میں ملزم علی حسنین کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس کودرخواست کے مطابق ملزم شادی سے قبل بھی اپنی بہن کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بناتا رہا اور وہ اسے چار سال قبل شادی ہونے کے بعد بھی اسکے سسرال جاکر ہراساں کرتا رہا۔ متاثرہ خاتون کے مطابق اس نے والدہ کو آگاہ کیا جنہوں نے اسے منع کیامگر وہ باز نہ آیا۔ بعدازاں مبینہ زیادتی کے ایک اور واقعے پر پولیس سے رجوع کیا گیا۔ سبزہ زار پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے مزید تفتیش کیلئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا۔ گجر پورہ پولیس نے بھی 15 سالہ بہن سے سگے بھائی کی مبینہ زیادتی پرملزم کو گرفتارکر لیا۔پولیس نے عمر کیخلاف زیادتی کے الزام میں متاثرہ لڑکی کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کر لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس حوالیسے ملزم سے تفتیش جاری ہے جبکہ لڑکی کا میڈیکل بھی کروایا جا رہا ہے۔