چیچہ وطنی(خصوصی رپورٹ)تھانہ صدر چیچہ وطنی کی حدود میں 3افراد نیشادی شدہ خاتون کو زیادتی کانشانہ بناڈالا۔ جنگلات چکوک کی رہائشی (ک ، پ)جسکا خاوندحساس ادارے میں ملازم ہے اسیملزم ذاکر سیال نے دھوکہ سے صبح 11 بجے بلوایا کہ اسکے خاوند نے پیسے بھیجے ہیں ریلوے پھاٹک پر آکرلے جاؤ، وہاں پہنچی تو ذاکر، حق نواز اور ایک نامعلوم ملزم نیپسٹل دکھا کر زبردستی کار میں نامعلوم مقام پر لے گئے اور باری باری ہوس کا نشانہ بنایا اور برہنہ ویڈیو بنا کر خاموش رہنے کی دھمکی دی کہ ورنہ ویڈیو وائرل کردینگے۔ پولیس نے نے ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کرکے ذاکر اور حق نواز کو گرفتار کرلیا۔