امریکی نمائندہ خصوصی سے جنیوا میں ملاقات ہو سکتی ہے، سفارتی حل کا اچھا امکان ہے:ایرانی وزیرخارجہ
تہران،مسقط(آئی این پی )عمان کے وزیرِ خارجہ نے تصدیق کی ہے امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور جمعرات کو جنیوا میں ہو گا۔عمان دونوں فریقین کے درمیان ثالثی کر رہا ہے۔ عمانی وزیرِ خارجہ نے کہا کہ یہ مذاکرات ایک مثبت پیش رفت کے ساتھ معاہدے کو حتمی شکل دینے کے لیے اضافی کوشش کے طور پر طے پائے ہیں۔دوسری جانب ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے امریکی صدر کے خصوصی ایلچی سٹیو وٹکوف کے بیان پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اس لیے نہیں جھکتے کیونکہ ہم ایرانی ہیں۔ انہوں نے کہا امریکی نمایندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف سے جنیوا میں جمعرات کو ملاقات ہو سکتی ہے۔