ایران، امریکہ مذاکرات اگلا دور اسلام آباد میں ہوگا

معاہدے کا حتمی مسودہ مکمل،پاکستان کی اہم شخصیت  ایران کا دورہ کرسکتی ہے :عرب میڈیا 
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عرب میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان معاہدے کے مسودے کو حتمی شکل دینے کیلئے سنجیدہ کوششیں جاری ہیں۔عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کا اگلا دور حج کے بعد اسلام آباد میں ہوگا، تاہم سرکاری طور پر اس کی اب تک تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان معاہدے کے مسودے کو حتمی شکل دینے کیلیے سنجیدہ کوششیں جاری ہیں۔رپورٹ کے مطابق پاکستان کی اہم شخصیت  ایران کا دورہ کرسکتی ہے، پاکستانی اہم شخصیت کے دورے کے دوران اعلان کیا جاسکتا ہے کہ معاہدے کا حتمی مسودہ مکمل ہوگیا ہے۔