استنبول(مانیٹرنگ ڈیسک)ترکیہ کی میزبانی اور قطر کی ثالثی میں پاک افغان امن مذاکرات کا تیسرا دور استنبول میں شروع ہوگیا‘ طالبان کسی بھی قسم کا تحریری معاہدہ نہ کرنے کی ضد پر اڑے ہوئے ہیں۔ذرائع کے مطابق افغان طالبان کے غیر لچکدار اور غیر حقیقی رویے کے باعث یہ دور بھی نتیجہ خیز ہوتا نظر نہیں آرہا ہے۔ طالبان وفد تحریری معاہدہ کرنے سے گریز کر رہے ہیں۔