کراچی(آئی این پی)میئر کراچی مرتضی وہاب نے کہا ہے نالوں کی گنجائش 40 میٹر ہے مگر کراچی میں 235 ملی میٹر بارش ہوئی، بہت سے نالوں پر تجاوزات قائم ہیں جن کا آغاز فاروق ستار کے دور میں ہوا، ٹائون چیئرمینز ذہن سے نکال دیں وہ اب جماعتی نہیں ٹائونز کے افسر ہیں۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کے ایم سی کے نالوں کی گنجائش 40 ملی میٹر ہے مگر کراچی میں توقع سے کہیں زیادہ بارش ہوئی، ہم نالے صاف کرچکے تھے، نالوں سے 30 لاکھ 24 ہزار کیوبک فٹ کچرا نکال کر لینڈ فل سائٹ پہنچایا، اورنگی نالہ صاف نہ ہوتا تو کیا ضلع غربی کلیئر ہوتا؟ان کا کہنا تھا کہ بارش تین روز تک جاری رہی اگلا اسپیل آنے والا ہے