مودی کو پاکستان فوبیا ہے،، معیشت کے ماہرین کہتے ہیں اگلی جنگیں پانی پر ہوں گی
پہلے چائے کی ایک پیالی پلائی، اب پورا ڈرم سکواڈرن کے ساتھ بھجوادیں گے:رہنما ایم کیو ایم
کراچی(آئی این پی )ایم کیوایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ بھارت کے جاسوس ہماری جیلوں میں ہیں، مودی نے آبیل مجھے مار والا کردار ادا کیا ہے، معیشت کے ماہرین کہتے ہیں اگلی جنگیں پانی پر ہوں گی۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ مودی کو پاکستان فوبیا ہے، قوم سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے، ساری سیاسی جماعتیں ایک آوازمیں بات کررہی ہیں، جنگ نہیں چاہتے،جنگ مسلط کی گئی توہم تیار ہیں۔رہنما ایم کیو ایم نے کہا کہ پانی کے معاملے پر سیاست کرنا ٹھیک نہیں ہے، 1960 میں معاہدہ ہوا تھا، 3 دریا بھارت اور 3 دریا پاکستان کو دئیے گئے تھے، اتنی بڑی کیپسٹی بھارت کے پاس بھی نہیں اتنا پانی روک سکے، اتنی بڑی آبادی کو پانی کی نعمت سے محروم نہیں کیا جاسکتا، پورا اسکواڈرن گرائیں گے، پہلے چائے کی ایک پیالی پلائی، اب پورا ڈرم اسکواڈرن کے ساتھ بھجوادیں گے۔