فاروق ایچ نائیک جوڈیشل کمیشن کی رکنیت سے مستعفی

 پیپلزپارٹی رہنما نے ذاتی وجوہات کی بنیاد پر استعفیٰ دینے کی تصدیق کردی، بلاول بھٹو نئے رکن مقرر
اسلام آباد (آن لائن) پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور سینیٹر فاروق ایچ نائیک نے جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ فاروق ایچ نائیک نے اپنے استعفے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ذاتی وجوہات کے باعث مزید یہ ذمہ داریاں انجام دینے کی پوزیشن میں نہیں ہیں‘پیپلز پارٹی نے بلاول بھٹو کو نیا رکن مقرر کردیا‘ذرائع کا کہنا ہے کہ فاروق ایچ نائیک گزشتہ کچھ عرصے سے جوڈیشل کمیشن کی کارروائی اور بعض معاملات کے حوالے سے تحفظات رکھتے تھے۔ ذرائع کے مطابق انہوں نے معاملات کو آگے بڑھانے اور نظام کو چلانے کی کوشش کی، تاہم بعد ازاں ان کے لیے یہ ذمہ داریاں جاری رکھنا مشکل ہوگیا۔