اسلام آباد(آئی این پی )وفاقی محتسب فوزیہ وقار نے کہا ہے کہ بلاشبہ ہم خواجہ سراء برادری کی طرف سے برداشت کیے جانے والے امتیازی سلوک اور استحصال کو تسلیم کرتے ہیں۔ وفاقی محتسب برائے انسدادہراسیت کی جانب سے خواجہ سرائوں کے ساتھ قانون برائے انسداد ہراسیت کے بارے میں آگاہی تقریب کا انعقاد کیا گیا ، جس میں 50سے زیادہ خواجہ سرائوں نے شرکت کی ۔ تقریب میں نہ صرف قانون انسداد ہراسیت 2010 کے نفاذ بلکہ اس میں موجود خواجہ سرائوں کے حقوق کے تحفظ کے بارے میں بھی بات کی گئی ۔وفاقی محتسب فوزیہ وقار نے کہا ہے کہ بلاشبہ ہم خواجہ سرا برادری کی طرف سے برداشت کیے جانے والے امتیازی سلوک اور استحصال کو تسلیم کرتے ہیں ۔ آج کی اس تقریب کا مقصد آپ کے منفرد مسائل کے بارے میں مزید جاننا اور آپ کو یقین دلانا ہے کہ آپ کے کام کی جگہ کے حقوق چاہے وہ رسمی ملازمت میں ہوں ، غیر رسمی معیشت میں ہوں ، یا گھریلو ملازمین کے طور پر ہوں یا پھر بطور آرٹسٹ آپ کے سب حقوق قانون کے تحت محفوظ ہیں ۔