کراچی میں ایک بار پھر 72 انچ قطر کی لائن پھٹ گئی، شہر کو پانی کی سپلائی معطل

کراچی(آئی این پی ) کراچی  میں ایک بار پھر 72 انچ قطر کی لائن پھٹ گئی، جس کے باعث مختلف علاقوں میں پانی کی سپلائی معطل ہوگئی۔تفصیل کے مطابق کراچی میں دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کے بریک ڈائون کے باعث 72 انچ قطر کی مرکزی لائن پھٹ گئی۔حکام نے بتایا کہ کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کی لائن نمبر 5 بجلی کے تعطل کے باعث دوبارہ متاثر ہوئی، جس سے دھابیجی پر موجود چار پمپ بند ہو گئے اور شہر کے مختلف علاقوں میں پانی کی فراہمی معطل ہو گئی۔