48 انچ کی لائن پھٹنے سے کراچی میں پانی کی سپلائی معطل

 لیکج کے سبب نیشنل سٹیڈیم روڈ پر پانی جمع ہو گیا، ، شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا
 کراچی (آئی این پی )شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پانی کی سپلائی معطل کردی گئی ، حکام نے بتایا کہ 48 انچ کی پانی کی لائن کی مرمت جاری ہے۔ کراچی کے مختلف علاقوں میں پانی کی لائن لیکج کے سبب نیشنل سٹیڈیم روڈ پر پانی جمع ہو گیا، جس کے نتیجے میں ٹریفک بھی متاثر ہوئی۔  ڈالمیا سے نیشنل سٹیڈیم روڈ تک پانی جمع ہونے سے ٹریفک کی روانی سست ہو گئی۔ اس کے علاوہ، بہادرآباد، طارق روڈ، گلستان جوہر سمیت دیگر علاقوں میں بھی پانی کی سپلائی معطل رہی۔